ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کےاجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار بھی کیا
Related Posts
لیپ ٹاپ سکیم کے کروڑوں لیپ ٹاپ پڑے خراب ہونے کا انکشاف
- Admin
- September 26, 2024
- 0
دستاویزات کے مطابق طلبا کو تقسیم نہ ہونے والے لیپ ٹاپس پڑے پڑے ناکارہ ہوگئے، لیپ ٹاپ اسکیم کے اسٹاک میں موجود لاکھوں روپے مالیت […]
پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط
- Admin
- November 18, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی […]
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے بند، کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری
- Admin
- July 26, 2024
- 0
جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند […]