نوابشاہ کے علاقے غریب آباد کی رہائشی خاتون گزشتہ روز اپنے دو 5 سالہ جڑواں بچوں محمد رضا اور محمد حمزہ کو صرف اس لیے قتل کیا کہ وہ چیختے اور چلاتے تھے۔اپنے بچوں کو قتل کرنے والی ماں کہتی ہے کہ بچوں کو اس لیے بے دردی سے قتل کیا کہ وہ چیختے تھے، اس کی جو سزا ملے گی وہ کم ہو گی، نہ میرے بچے مجھے معاف کریں گے اور نہ ہی اللہ۔غم سے نڈھال مقتول بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب سے بچے پیدا ہوئے اس کی بیوی کا ذہنی توازن بگڑ گیا تھا، اپنے ننھے بچوں کا خون بیوی کو معاف کرتا ہوں۔ محلے داروں کا بھی کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف اب تک مقدمے کی درخواست نہیں دی گئی، اگر ورثا کی جانب سے مقدمہ نہیں کرایا گیا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جائے گا، ملزمہ کا میڈیکل کرانے کے ساتھ ساتھ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی
Related Posts
گھٹیا سوچ کا خاتمہ کریں کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا تو ہم جیتے، محمد عامر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے
- Admin
- October 20, 2024
- 0
محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا […]
آپ ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پر برہم
- Admin
- October 2, 2024
- 0
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کی […]
اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج
- Admin
- October 2, 2024
- 0
گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہاست کا بدلہ لیتے […]