جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہےکہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہےتو ان کا کسی پارٹی سےتعلق نہیں رہتا۔جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیےجائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نےجسٹس وقار احمد پراعتراض کیا تھا
Related Posts
کراچی: صابنوں میں منشیات چھپا کر سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- Admin
- September 17, 2024
- 0
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار […]
گورنر جو مرضی کر لیں یونیورسٹیز میں مستقل وی سیز ہی تعینات ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب
- Admin
- September 25, 2024
- 0
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ دو سال سے پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر نہیں تھے، […]
کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیر اعلی پختونخوا کا انتہائی قیمتی سامان غائب، علی امین پریشان
- Admin
- November 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین […]