پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہےکہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی
Related Posts
تحریک انصاف کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، پولیس کی شیلنگ، ڈی چوک آنیوالوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
- Admin
- November 26, 2024
- 0
تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ اب اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک کی […]
مدارس بل پر حکومت فیصلہ کر لے یہ نہ ہو کہ دیر ہو جائے، حافظ حمد اللہ
- Admin
- December 18, 2024
- 0
حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس […]
غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ، حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دئے
- Admin
- October 7, 2024
- 0
حماس کے القسام بریگیڈ نے آج غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا […]