پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہےکہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی
Related Posts

چینی شخص نے بیٹے کا رشتہ ختم کروا کر اسکی منگیتر سے شادی رچا لی
- Admin
- January 4, 2025
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 17 ملین ڈالر رشوت لینے اور 450 ملین ڈالر سے زائد […]

جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار
- Admin
- December 31, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے […]

غزہ جنگ بندی ہوتے ہی فلسطینیوں کے چہرے کھل اٹھے، بڑی تعداد جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی
- Admin
- January 19, 2025
- 0
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوتے ہی طویل عرصے سے صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے […]