مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی 8 ججز نے ایک اور وضاحت جاری کر دی

الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ سے دوسری وضاحت دی گئی ہے۔
اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو  وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا،  لہٰذا، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔اکثریتی ججز کا کہنا ہے کہ  مختصرحکمنامے میں انتخاب کنندگان کے حق کو سیاسی جماعتوں کے ذریعے نافذ کرنےکے لیے ریلیف دیا،  چونکہ کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے،  ہم صرف واضح کرنا اور قانون کی اچھی طرح سے طے شدہ تشریح کو دہرانا چاہتے ہیں۔اکثریتی ججز کے مطابق  الیکشن ایکٹ میں کی جانےوالی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلےکو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا

Leave a Reply