سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ جولائی کی فیول پرائس’ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔ممبر کے پی نیپرا مقصود انور کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہے، مہنگی بجلی سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، صنعتی ترقی بھی گر گئی ہے۔ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے بڑھنے کی خبریں چلتی ہیں، یہ خبریں سن کر ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔حکام این ٹی ڈی سی نے اجلاس کو بتایا کہ صارف تو 12، 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے لیکن صارف کو کیپیسٹی چارجز 40 ہزار میگا واٹ کے دینا پڑتے ہیں۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی، فیصلہ مزید جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا
Related Posts
دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کا حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- Admin
- September 25, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن میں ڈالے گئے […]
بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت ہے اس سے ملکی ترقی کو نقصان ہو رہا ہے، اویس لغاری
- Admin
- September 8, 2024
- 0
خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پر […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]