ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے، ایران ہرصورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا۔بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے مشیرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیرعبور کردی ہے، صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی، حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما ہیںمشیرعلی لاریجانی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لیے تیار ہے
Related Posts
محمد عامر کا اعزاز ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں حاصل کر لی
- Admin
- September 22, 2024
- 0
محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل […]
ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
- Admin
- July 23, 2024
- 0
لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے […]
ملحد تھا لیکن مزہب اسلام کو جانا اور پیغمبروں کے کردار کی تعلیمات لی، ہنی سنگھ
- Admin
- September 7, 2024
- 0
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ہنی سنگھ نے اپنی زندگی کے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ انٹرنیٹ پر مجھ […]