کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔انھوں نےکہا کہ میں بھی پی سی بی سے وابستہ رہا ہوں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکر دینا، ریڈبال سیریز سے پہلےوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں، کوئی وژن ہی نہیں ہے۔ان کا مزید کہا کہ کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، بدقسمتی سے کپتانی پاکستان ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے
Related Posts
بنوں: سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی حملے کی کوشش، خوارج سے لڑتے ہوئے 12 جوان شہید
- Admin
- November 20, 2024
- 0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے […]
آئینی بینچ نے پانامہ سکینڈل معاملے پر جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے […]
اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ، نئی اتھارٹی قائم کی جائیگی
- Admin
- February 2, 2025
- 0
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تنظیمی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے […]