کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔رونالڈو نے یہ اعزاز جمعرات کو لزبن میں یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کے خلاف گول کرکے حاصل کیا۔پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔گزشتہ 2 دہائیوں سے شاندار کھیل پیش کر کے دنیائے فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر بننے والے رونالڈو نے انٹرنیشنل اور کلب میچز میں مجموعی طور پر 900 گول مکمل کرلیے۔رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول( جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں) کیے۔کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے۔اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے
Related Posts
ترکیے کے معروف مذہبی راہنما فتح اللہ گولن انتقال کر گئے
- Admin
- October 21, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ […]
نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل عاصم ملک کا تعارف
- Admin
- September 23, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام […]
وزارت خزانہ ملازمین کو 24 کروڑ کا اعزازیہ دیتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ملک کی حالت دگرگوں اور اور اپنے ملازمین پر نوازشات
- Admin
- August 7, 2024
- 0
زخموں پر نمک پاشی کے مترادف یہ اعزازیہ تنخواہوں میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ انکم ٹیکس نہ دینا پڑے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ […]