یوٹیوب میں فیملی سینٹر کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے والدین یا سرپرست یہ ٹریک کرسکیں گے کہ ان کے بچے اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں۔اس فیچر سے والدین اور بچوں کے اکاؤنٹس زیادہ آسانی سے لنک ہو جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم میں مواد تیار کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔والدین یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز میں جاکر فیملی سینٹر پیج پر جائیں۔وہاں انوائیٹ اے ٹین (invite a teen) آپشن پر کلک کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹس کو لنک کریں۔اکاؤنٹس کو لنک کرنے کے بعد والدین اپنی بچوں کی تمام تر سرگرمیوں جیسے کمنٹس، سبسکرپشنز اور اپ لوڈز وغیرہ جیسی تمام تر تفصیلات دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔والدین اس وقت بھی ای میل نوٹیفکیشن بھیج سکیں گے جب بچوں کی جانب سے لائیو اسٹریمز شروع کی جائے گی یا یوٹیوب پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جائے گی۔لنک اکاؤنٹس فیچر والدین اور بچوں دونوں کو کنٹرول فراہم کرتا ہے اور اسے کسی بھی وقت ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو آئندہ چند دن میں دنیا بھر کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں فیملی سینٹر میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا
Related Posts
مشہور بھارتی کامیڈین جونی لیور کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
- Admin
- September 12, 2024
- 0
جونی لیور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں معین اختر، عمر شریف اور […]
تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی، سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی
- Admin
- August 24, 2024
- 0
ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی کو کیا گیا تھا جس کا مقصد وہ […]
مارک زکر برگ رواں سال اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے
- Admin
- August 11, 2024
- 0
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر […]