ذرائع کے مطابق رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی ہوئی اور جولائی تا نومبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 46 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا نومبر 2023 افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 23 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تھا، گزشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب21 کروڑ ڈالرزکی کمی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جب کہ مالی سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں
Related Posts
پی ٹی آئی کا مسلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- Admin
- October 7, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی […]
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور علی امین سمیت دیگر کی بریت کی درخواست خارج
- Admin
- December 20, 2024
- 0
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں 12 ملزمان کی درخواست بریت پرسماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری […]
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران، شیراز اور کرج میں دھماکے، ایران نے تصدیق کر دی
- Admin
- October 26, 2024
- 0
اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کردیا۔ایران […]