اسرائیلی کابینہ کے مطابق اس اقدام سے حماس کو اس مسئلے پر سمجھوتا کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور اس سے جنگ بندی معاہدے کے امکانات بھی زیادہ ہو جائیں گے۔اسرائیلی اخبار نے اپنی خبر میں بتایا کہ کابینہ کے 8 ارکان نے اس اقدام کی حمایت کی اور وزیر دفاع یوآو گالانٹ نے اس اقدام کی مخالفت کی جبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈورپر فوج رکھ کر جنگ بندی مذاکرات میں مضبوط پوزیشن چاہتاہے۔واضح رہے کہ فلاڈیلفی کوریڈور مصر اور غزہ کی سرحد پر 14 کلومیٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے جس پر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے حالیہ دنوں ہونے والے مزاکرات میں فلاڈیلفی کوریڈور اہم موضوع بنا رہا۔ حماس اس سرحد سے اسرائیلی قبضے کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ اسرائیل ہر صورت یہاں اپنے فوجی دستوں کی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے
Related Posts
کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق
- Admin
- November 18, 2024
- 0
کہا جاتا ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی۔مگر حقیقت تو یہ ہے کہ […]
دنیا کا پہلا ایسا منفرد شہر جس کے کسی بھی مقام پر 5 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے
- Admin
- December 11, 2024
- 0
ذہن میں کسی بھی شہر کا تصور کیا جائے تو اس میں گہماگہمی، ٹریفک اور طویل فاصلوں کا خیال ذہن میں آتا ہے۔مگر کیا آپ […]
غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ حاصل ہے، یہودی ہدایتکارہ کی فیسٹیول میں تقریر
- Admin
- September 9, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ نے اپنی پہلی فلم کے لیے ایوارڈ ملنے پر تقریر میں کہا کہ وہ یہ ایوارڈ اس دن […]