اسرائیلی کابینہ کے مطابق اس اقدام سے حماس کو اس مسئلے پر سمجھوتا کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور اس سے جنگ بندی معاہدے کے امکانات بھی زیادہ ہو جائیں گے۔اسرائیلی اخبار نے اپنی خبر میں بتایا کہ کابینہ کے 8 ارکان نے اس اقدام کی حمایت کی اور وزیر دفاع یوآو گالانٹ نے اس اقدام کی مخالفت کی جبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈورپر فوج رکھ کر جنگ بندی مذاکرات میں مضبوط پوزیشن چاہتاہے۔واضح رہے کہ فلاڈیلفی کوریڈور مصر اور غزہ کی سرحد پر 14 کلومیٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے جس پر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے حالیہ دنوں ہونے والے مزاکرات میں فلاڈیلفی کوریڈور اہم موضوع بنا رہا۔ حماس اس سرحد سے اسرائیلی قبضے کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ اسرائیل ہر صورت یہاں اپنے فوجی دستوں کی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے
Related Posts
اسرائیلی فوج کا حسن نصر اللہ کے مارے جانے کا دعوی،سربراہ سے گذشتہ رات سے رابطہ منقطع ہے، حزب اللہ
- Admin
- September 28, 2024
- 0
گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ […]
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے صارفین میں کمی کا انکشاف
- admin
- July 10, 2024
- 0
اکتوبر 2022 میں ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو […]
چین کے شانگزی صوبے میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
- Admin
- August 3, 2024
- 0
خبر ایجنسی کے مطابق شانگزی حادثے میں لاپتا ہونے والے 24 افراد کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا جب کہ مزید ایک شخص […]