ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت میں تابکاری موادکی چوری پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت میں جوہری اور دیگر تابکاری مواد کی چوری کے مسلسل واقعات پر شدید تشویش ہے، بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش ہے، بھارت میں گروہ کے قبضے میں انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ کیلیفورنیم پایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ اس انتہائی تابکار اور زہریلے کیلیفورنیم کی مالیت 100 ملین ڈالر ہے، 2021 میں بھی بھارت میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، یہ واقعات بھارت میں حساس مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی نشاندہی کرتے ہیں، بھارت میں حساس مواد کا معمول کے مطابق غلط ہاتھوں میں جانا خطرناک ہے، پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور سدباب کے مناسب اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے
Related Posts
غزہ : المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 40 فلسطینی شہید
- Admin
- September 10, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اب کی بار غزہ کے المواسی کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 40 […]
نور ولی کیلئے سپیشل رہائشی پرمٹ، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان زمین کے استعمال کے مزید شواہد سامنے آگئے
- Admin
- September 1, 2024
- 0
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہیں، دہشتگرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں […]
غزہ کے رہائشیوں نے پلاسٹک سے ڈیزل بنا کر ایندھن کا عارضی حل نکال لیا
- Admin
- August 27, 2024
- 0
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں لوگ ایندھن (پیٹرولیم مصنوعات) کی کمی کے باعث پلاسٹک کو جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کر رہے […]