محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 3 سے 5 اگست کے دوران کراچی میں بھی درمیانی سے موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں آج اورکل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، شدید بارشوں کے باعث کیرتھر اوربلوچستان کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ دادو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں، آندھی اورگرج چمک کے باعث کمزور تعمیرات اور سولرپینل کو نقصان کا اندیشہ ہے
Related Posts
شہر قائد میں سورج کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- admin
- June 25, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے، کراچی میں ہوا بند ہونے اور بے تحاشہ نمی کے باعث لوگ […]
محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی، اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- admin
- July 10, 2024
- 0
محکمہ موسمیات نے آج سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ […]
کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، رحیم یار خان آلودہ ترین شہر
- Admin
- November 16, 2024
- 0
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان سمیت دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے، لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی […]