چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 16سے 23 جولائی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ جولائی میں 2 ہی مون سون اسپیل کراچی پر اثر انداز ہوئے،2 اسپیلز میں سرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی تاہم پورے شہر میں یکساں بارش نہ ہوسکی۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج دوپہر تک اچھی بارش کا امکان ہے تاہم رات گئے تک یہ سسٹم سندھ سے نکل جائے گا جب کہ 4 اگست سے مشرقی سندھ سے شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کے سبب 4 سے 6 اگست کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں بھی اچھی بارش کی توقع کی جارہی ہے
Related Posts
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
- Admin
- October 22, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں […]
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری
- Admin
- August 27, 2024
- 0
نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔شارع فیصل اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں، عزیز آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر اور گلشن حدید […]
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آ گیا
- Admin
- November 9, 2024
- 0
ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی […]