گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں کر سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھر کی چیزیں بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں، عوام آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، جو لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، جماعت اسلامی ایک پر امن جماعت ہے، اسلام آباد میں ہمارا پرامن دھرنا ہوگا۔یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کیخلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کی بھی اطلاعات ہیں پولیس نے رات گئے راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور قیادت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا پنجاب حکومت نے امن و عامہ کو جواز بنا کر دفعہ 144 کا نفاذ بھی کر رکھا ہے۔
Related Posts
اسرائیل کا شام لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک
- Admin
- September 27, 2024
- 0
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی […]
کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کری گے، وزیر خزانہ
- Admin
- November 16, 2024
- 0
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، […]
بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کیلئے اسرائیل کو پابند کرے، محمد بن سلمان
- Admin
- November 11, 2024
- 0
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے […]