بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی ہائیکورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو یاسین ملک کےک مقدمے سے الگ کر لیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت اب 9 اگست کو ہو گی۔یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا، یاسین ملک مئی 2022 سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔بھارتی قید میں موجود یاسین ملک کی طبیعت کئی بار خراب بھی ہوئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔
حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے شوہر کو بھارتی جیل میں تھرڈ ڈگری چارجر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔