فیصل آباد کے نواحی دیہات تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

فیصل آبا کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کیا گیا ہے تہرے قتل کی واردات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا مقدمہ مقتول زبیر کے باپ شبیر احمد کی مدعیت میں ملزم آصف عرف عاطف سمیت چار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر زبیر کو کام کے بہانے گھر سے لیا اور گاؤں کے باہر لیجا کر سر میں گولیاں مار دیں ملزم آصف نے مزید دو افراد غفران اور محمد صدیق پر بھی گولیاں برسائیں جو ہسپتال میں دم توڑ گئے ملزم دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پستول لہراتے دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا تھا
آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او ڈاکٹر محمد عابد نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے

Leave a Reply