پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہےکہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینےمیں کوئی حرج نہیں۔شیر افضل مروت نےکہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزاؤں کے ہم عادی ہوگئے ہیں، احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے سب کو علم ہے۔ واضح رہے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مزاکرات کے 2 دور ہوچکےہیں جس میں حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن سے مطالبات تحریری طور پر دینےکا کہنا ہے
Related Posts
انسانی روبوٹ کا پہلا فن پارہ 30 کروڑ روپے میں نیلام
- Admin
- November 9, 2024
- 0
ایک انسان نما روبوٹ نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا ہے۔ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایاہوا پہلا آرٹ ورک […]
صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک […]
ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی حافظ نعیم سے ملاقات، دورہ ملائشیا کی دعوت دیدی
- Admin
- October 4, 2024
- 0
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار […]