لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ ہزاروں ایکڑ پر پھیل گئی

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار ایکڑ  تک پھیل گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 30 ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔آتشزدگی کے باعث درجنوں گھر، گاڑیاں اور دیگر املاک نذرآتش ہوچکیں اور ہزاروں گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہیں

Leave a Reply