ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے ، اب حکومت پر یقین کون کرے گا، مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا۔اس سوال پرکہ کیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ صدر زرداری نے دھوکا کیا؟ ایمل ولی خان نے کہا دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے ، زرداری صاحب تو کرسی پر بیٹھے ہیں۔خیال رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی۔ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔تاہم حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری متوقع ہے
Related Posts
پاکستان حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار
- Admin
- July 13, 2024
- 0
پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی وصولی کے لیے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار کر لیا۔پاکستان نے آئی ایم […]
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کا بیڑہ غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں، گورنر کے پی کے
- Admin
- September 27, 2024
- 0
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا […]
ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کا سکول سے باہر ہونے کا انکشاف
- Admin
- September 10, 2024
- 0
وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ 62 […]