وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق اس جگہ 2025 کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔اس کے بعد 3 بج کر 15 منٹ پر نیوزی لینڈ کے Chatham آئی لینڈ جبکہ 4 بجے نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں اور Tokelau میں 2025 کا آغاز ہوگا۔انٹرنیٹ ڈیٹ لائن کی دوسری جانب واقع ہوائی، امریکی سمووا اور متعدد امریکا کے زیرتحت جزائر وہ آخری مقامات ہوں گے جہاں نئے سال کے آغاز کے لیے لوگوں کو پاکستانی وقت کے مطابق بدھ تک کا انتظار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے۔ ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں 39 ٹائم زونز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کچھ ممالک تو اپنے پڑوسیوں کے وقت سے 15 یا 30 منٹ آگے پیچھے ہیں مگر کچھ جگہوں پر یہ فرق کئی گھنٹوں کا ہے۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں نئے سال کو خیرمقدم کہنے کا عمل مکمل ہونے میں 26 گھنٹے لگتے ہیں۔تو ترتیب سے جانیں کہ دنیا کے مختلف خطوں میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کب ہوگا