ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے
Related Posts
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
- Admin
- September 5, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں عدالت نے کہاکہ اَن فیئر مینز کمیٹی کی 17 اگست […]
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- Admin
- October 20, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل […]
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بد ترین تشدد سے زخمی اہلکار جاں بحق ہو گیا
- Admin
- October 6, 2024
- 0
پولیس کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمز اسپتال […]