قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کی صورتحال انتہائی مضحکہ خیز ہے، ملک میں انٹرنیٹ بند ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کا بل لے کر آ رہے ہیں، سوال کچھ پوچھتے ہیں اور جواب کچھ دیا جاتا ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، جو سوشل میڈیا غلط استعمال نہیں کرتے ان کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل بولے انٹرنیٹ کا ایسا ستیا ناس کبھی نہیں دیکھا، نہ ایکس چل رہا ہے، نہ وائی اور زیڈ، نہ وائس نوٹ کھل رہا ہے اور نہ تصویر اپ لوڈ ہو رہی ہے، کاروبار اور بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے معزز ارکان نے انٹرنیٹ کی شکایت کی ہے، ہم بھی استعمال کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی اسپیڈ ٹھیک نہیں ہے ، بہتری کی گنجائش ہے، بہتری آنی چاہیے
Related Posts
اسرائیلی فوج کا حسن نصر اللہ کے مارے جانے کا دعوی،سربراہ سے گذشتہ رات سے رابطہ منقطع ہے، حزب اللہ
- Admin
- September 28, 2024
- 0
گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ […]
ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع
- Admin
- January 13, 2025
- 0
سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس […]
آپ ہمیں تسلیم کریں ہم آپکو تسلیم کریں گے، خالد مقبول صدیقی کی مہاجر کلچر ڈے پر سب کو شرکت کی دعوت
- Admin
- December 21, 2024
- 0
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کراچی میں آکر تمام قومیتوں کو یکجا ہونے کا موقع ملا، کراچی شہر […]