نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی۔جب بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے وقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سےمتعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےکبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنےکے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہرکو عمران خان سے ملاقات کے لیےجیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا
Related Posts
جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نا اہل قرار دے دیا
- Admin
- December 9, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگی […]
امریکہ کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہو گئے
- Admin
- November 8, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاؤنٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ نے […]
عمران خان اور علی امین لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ کیس میں بری
- Admin
- October 19, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی […]