گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔تاہم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کی ہے۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ، سعودی عرب نےہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا
Related Posts
حیدر آباد میں جعلی بیوواوں کو پنشن دینے کا انکشاف، فنڈز میں کروڑوں روپے کی غبن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں
- Admin
- August 31, 2024
- 0
ایف آئی اے نے حیدرآباد میونسپل برانچ، بینک کے آپریشن منیجر کی شکایت پر متعلقہ برانچ منیجر، میونسپل عملے اور ضلعی خزانہ آفس کے ملوث […]
حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی
- Admin
- September 28, 2024
- 0
حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے انکی بیٹی زینب بھی حملے میں شہید ہو گئیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے […]
میں اور علی امین ڈی چوک جا کر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے، شیر افضل مروت
- Admin
- November 27, 2024
- 0
تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا […]