حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ سے مزید 1500 آسامیاں ختم

حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے  اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616  آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین اسکیل 7 کی 500 آسامیاں، میل پیون/ پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 آسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور  ٹائم اسکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی  آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے

Leave a Reply