ظفر وال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا اب کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا کہ بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، صیہونی لابی بانی پی ٹی آئی کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو اسلامی ٹچ دے کر اپنا تشخص بنایا جس کا مقصد پاکستان اسرائیل تعلقات بنانا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا یہ تیسرا مضمون ہے جو بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہوا ہے، گولڈ اسمتھ سے بانی پی ٹی آئی کا رشتہ بہت مضبوط ہے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستانیوں سے تعلق توڑ کر گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق جوڑا، بانی پی ٹی آئی نے مہم چلائی صادق خان کو میئر لندن کیلئے ووٹ نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے زہر لوگوں کے ذہن میں اتارا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد ختم ہو جائے تو ریاست اندرونی طور پر کھوکھلی ہو جاتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایک طرف بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے امریکا نے سازش کرکے نکالا، دوسری طرف امریکا میں کانگریس کی حمایت میں قراردادپاس کراتے ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا آج پاکستان کی معیشت اُٹھ رہی ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہمارے معاشی اعشاریے اوپر جا رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے جلسے جلوس اور دھرنے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے
Related Posts
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی تردید، سپرنٹنڈنٹ نے سہولیات بھی بتا دی
- Admin
- August 30, 2024
- 0
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل […]
تاجر دوست اسکیم پر تحفظات ، ایف بی آر نے تاجر وفد کو ملاقات کیلئے بلا لیا
- Admin
- August 26, 2024
- 0
کوآرڈینیٹر میڈیا سیل تاجر دوست اسکیم نعیم میر کے مطابق ویلیو ایشن ٹیبل بدلنے یا نظرثانی کا اختیار ایف بی آر کے بجائےکمشنرسطح پرکمیٹیوں کو دینےکی […]
فواد ہمیشہ سے پلانٹڈ بندہ تھا، شیر افضل کسی اور مقصد کیلئے پارٹی میں آیا تھا، حامد خان
- Admin
- July 29, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں اس لیے […]