بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے
Related Posts
کراچی: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- Admin
- October 23, 2024
- 0
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر […]
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی 3 درجے تنزلی
- Admin
- August 28, 2024
- 0
پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر […]
اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، عمر ایوب
- Admin
- December 8, 2024
- 0
پشاور میں اسد قیصر، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگررہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران عمر ایوب کا کہنا تھاکہ اسلام آباد احتجاج میں […]