پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بنا کر آوٹ، انگلینڈ نے پہلی وکٹ گنوا دی

انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی  اور انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر  نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں گزشتہ روز شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے  دن کے اختتام پر  پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم  کی ساتویں وکٹ  450  کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی، سعود شکیل 177 گیندوں   پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،  سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز، شاہین آفریدی 26 رنز اور پھر ابرار احمد 3   بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس دوران قومی کرکٹر  سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغا نے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے

Leave a Reply