مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس امین اور جسٹس نعیم افغان نے جس طرح اختلاف کیا ہے وہ ناشائستہ ہے

اکثریتی ججز کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھاری دل سے بتاتے ہیں دو ساتھی جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نے ہمارے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ساتھی ججز کا 3 اگست کا اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کے ججز کے حوالے سے مناسب نہیں، ان ججز نے کہا کہ ہمارا فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہے، جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اخترافغان کا عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بطور بینچ ممبران وہ قانونی طور پر حقائق اور قانون سے اختلاف کرسکتے ہیں، ساتھی ججز مختلف رائے بھی دے سکتے ہیں اور دوسرے کی رائے پر کمنٹس بھی دے سکتے ہیں تاہم جس طریقے سے دو ججز نے اختلاف کیا وہ غیر شائستہ ہے۔عدالت نے لکھا کہ زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ججز اپنی رائے دیتے ہوئے حدود سے تجاوز کرگئے اور دو ججز نے 80 کامیاب امیدواروں کو وارننگ دی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز  نے آج مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے

Leave a Reply