آج پارلیمنٹ کی راہداری میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کل کے اجلاس میں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی کل اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کریں گے، صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جی ہمارے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کل آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی تردید کردی۔صحافی کی جانب سے آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فی الحال جو اپوزیشن کے ایم این ایز کا مسئلہ پڑا ہوا ہے اس پربات چیت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو گرفتاریاں ہوئی ہیں اس پر وزیر داخلہ کو بھی بلایا ہے، اس مسئلے پربھی وہ کہہ رہےہیں کہ پروڈکشن آرڈر رہیں گے، اجلاس رہے گا توپروڈکشن آرڈر رہے گا۔صحافی کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ سے پوچھا گیا کہ کیا کل کوئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟جس پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ نہیں، مجھ سے زیادہ تو آپ کوپتا ہے
Related Posts
کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کری گے، وزیر خزانہ
- Admin
- November 16, 2024
- 0
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، […]
ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلےپر اپیل دائر کر دی
- Admin
- July 23, 2024
- 0
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحادکونسل […]
گورنر جو مرضی کر لیں یونیورسٹیز میں مستقل وی سیز ہی تعینات ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب
- Admin
- September 25, 2024
- 0
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ دو سال سے پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر نہیں تھے، […]