ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، اس کے علاوہ (ن) لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا
Related Posts
فوج کے افسران و جوان اس ملک کے اشرافیہ نہیں، تنقید کی وجہ سے کام نہیں چھوڑ سکتے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- Admin
- August 5, 2024
- 0
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 622 […]
اسلام آباد میں پر امن دھرنا ہو گا، شرکاء ریلیف کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 25, 2024
- 0
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں […]
نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا
- Admin
- August 12, 2024
- 0
کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے […]