سعودیہ کی جیلوں میں مختلف جرائم میں 10 ہزار پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا کہ 10 ہزار 279 پاکستانی مختلف جرائم میں سعودی عرب میں قید ہیں۔ قومی اسمبل اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران  سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سزا مکمل اور  پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے جاتے ہیں جب کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی برادری ادا کرتی ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، سعودی عرب نے معاہدے کے تحت 570 قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply