برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت 80ہزار سے زائد پناہ گزینوں کا مسکن ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالابیک مہاجر کیمپ کے متاثرین 2 روز قبل چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ تیز بارش اور بجلی کڑکنا شروع ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئےیوگنڈا پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان کی عمر 21 سال تھی، بچوں کی صحیح عمریں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ یاد رہے کہ 4 سال قبل شمال مغربی یوگنڈا کے شہر اروا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 10 بچے ہلاک ہو گئے تھے
Related Posts
پی ٹی آئی نے پشاور میں 8 نومبر کا شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا
- Admin
- November 2, 2024
- 0
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹینٹ ویلیج میں […]
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، ایک کھلاڑی کا ڈیبیو، تین اسپنرز شامل
- Admin
- October 14, 2024
- 0
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں […]
سعد رفیق کا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کا مشورہ
- Admin
- October 14, 2024
- 0
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا عُذر ختم کر دینا چاہیے […]