بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیموں نے اتوار سے غیر معینہ مدت کےلیے عدم تعاون تحریک کی کال دی ہے اور طلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ ماہ سےجاری مظاہروں میں کل 200 سے زائد افرادہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو این چلڈرن ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 32 بچے ہلاک ہوئے جن میں سب سے کم عمر بچہ 5 سال کا تھا۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ اپنے ساتھیوں کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کی کال دے چکے ہیں۔
Related Posts
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی
- Admin
- July 14, 2024
- 0
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ […]
المواصی کیمپ حملے کے بعد اسرائیلی وفد جنگ بندی معاہدے کیلئے مصر پہنچ گیا
- Admin
- July 18, 2024
- 0
مصراور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے پر بات چیت […]
اسرائیلی فوجی غزہ جنگ سے فرار اختیار کرنے لگے
- Admin
- November 11, 2024
- 0
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو فوجیوں کی تعداد میں کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آئی ڈی ایف کی […]