فیصل آباد کے تاجر وارڈنز کی مبینہ بد تمیزیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد کے بانو بازار کے تاجروں نے وارڈنز کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بانو بازار کوتوالی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور وارڈنز کے خلاف نعرے بازی بھی کی دکانداروں کا کہنا ہے کہ وارڈنزنے کسٹمرز کو ہراساں کرنے سمیت دوکانداروں سے بد تمیزی کو معمول بنا لیا ہے۔دوکاندار کی گاڑی میں فیملی سوار تھی کہ لفٹر نے گاڑی اٹھائی منع کرنے پر بدتمیزی پر اتر آئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ لفٹر آپریٹرطالب ہرل اور وارڈنز کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔کاروباری مراکز کے اطراف میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے

Leave a Reply