مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی مد میں وفاق سے اپنا حق تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دیا ہے اور 15 دن بعد فنڈز مل رہے ہیں۔مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 76 سال کی تاریخ میں صوبے کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں ہوں گے جتنے آج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مطلب نہیں کہ وفاق نے ہم پر خزانے کی بوری کے منہ کھول دیے ہیں، خزانے میں زیادہ پیسے ہماری اپنی توجہ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ بجلی کے خاص منافع کی مد میں فنڈز کی فراہمی اب بھی زیر التوا ہے، وفاق سے فنڈز سے متعلق دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے، جبکہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم نے اپنے وسائل بھی کم کیے ہیں
Related Posts
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب بھی شامل
- Admin
- October 26, 2024
- 0
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تین جج صاحبان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف […]
مقدمات کو سیاسی نہیں پروفیشنل انداز میں چلایا کریں، جسٹس جمال مندو خیل وکیل لطیف کھوسہ پر برہم
- Admin
- November 13, 2024
- 0
جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے کیسز میں ملوث رہنما تحریک انصاف امتیاز شیخ کی درخواست […]
ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت
- Admin
- December 23, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے […]