ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے 1.71 فیصد، بیف 0.93 فیصد،گڑ 0.89 فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو کی قیمت میں0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی
Related Posts
اسموگ پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے،دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنے ہوں گے، مریم نواز
- Admin
- October 30, 2024
- 0
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور اسموگ کے معاملے پر پاک […]
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جاپان کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
- Admin
- September 11, 2024
- 0
چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا […]
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا
- Admin
- September 4, 2024
- 0
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب […]