اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی مسائل کےحل کے لیے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں، تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا ہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں ان کو پہچاننا ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں، پاکستان کو قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، علماء سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کے بجلی بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جارہے ، یہ مجبوری ہے، خدا کرے یہ آئی ایم ایف کا ہمارا آخری پروگرام ہو۔
Related Posts
اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ، ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ
- Admin
- November 15, 2024
- 0
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان […]
سعودی عرب نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا
- Admin
- October 10, 2024
- 0
ماہرین کا کہنا ہے کہ کنیڈین بیرک گولڈ کا ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ ہے، ریکوڈک میں وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کا بالترتیب 25،25 […]
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
- Admin
- September 5, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں عدالت نے کہاکہ اَن فیئر مینز کمیٹی کی 17 اگست […]