دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز میں فنی خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر

دنیا بھرمیں آئی ٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر فنی خرابی پیدا ہوگئیں مائیکروسافٹ میں تکینکی خرابی سے بینک سروس،میڈیا اور کاروباری معاملات متاثر ہیں۔آسٹریلیا میں آئی ٹی سروس میں تکینکی خرابی پیدا ہوگئی۔انٹرنیٹ سروس جزوی طور پرمعطل ہوگئیں،مائیکروسافٹ میں تکینکی خرابی سے بینک سروس۔ میڈیا اور کاروباری معاملات متاثر ہوئے، پروازیں تعطل کا شکار ہیں،ڈیٹا غائب ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔آسٹریلیوی حکام کاکہنا ہےآئی ٹی سروس کسی سائبرحملےکےباعث متاثر نہیں ہوئی، تھرڈ پارٹی کےسافٹ ویئرمیں تکنیکی مسئلہ آیا،جس وجہ سے دنیا بھر میں آئی ٹی سروس متاثر ہیں۔آئی ٹی سروس متاثر ہونےسےبرطانیہ میں پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔برطانیہ کےنشریاتی ادارے’’سکائے نیوز ‘‘کی سروسز معطل ہوگئیں،بی بی سی کی ویب سائیٹ بھی بارباربندش کا شکار ہونےلگی،آئی ٹی سروس متاثر ہونےسےبرطانیہ میں ریلوےسروسز بھی متاثرہوئیں،فی خرابی کےباعث لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔آئی ٹی سروس متاثر ہونےسےجرمنی کےبرلن ائیرپورٹ پرپروازیں تاخیرکا شکار ہو گئیں،مائیکروسافٹ نےبیان میں کہاصورت حال سےنمٹنےکیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہیں

Leave a Reply