فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سب سے پہلے میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ ہماری آواز عوام تک پہنچاتے ہیں۔ظلم کے خلاف بولنے والوں پر مزید ظلم ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر خواتین پر ظلم ہو رہا ہے۔ہم نے خان صاحب کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔آج میری ضمانت تھی میں اپنے ضمانتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مجھ پر 45 مقدمات ہو گئے ہیں آج ضمانت مل گئی ہے۔عمران خان سے معافی مانگ لیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کو طول دینے کیلئے کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو نے بھی کہا تھا کہ اسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی گئی پی ٹی آئی پر پابندی لگائیں گے تو پورا ملک سڑکوں پر ہو گا