اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2024 میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی کا اسکوپ 45 وزارتیں تھی جس میں 400 منسلک ادارے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کا حجم بتدریج کم کریں، وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد نصف کردی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات 30 جون تک مکمل کر لیں گے، خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کیا جائے گا، 80 اداروں کو کم کرکے 40 کررہے ہیں، وفاقی حکومت کے 900 ارب کے خرچ کو کم کرنے کےلیے کام کررہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں، کارکردگی بھی بہتر کرنا ہے، اسپتالوں کو وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ اسپتالوں کو صوبوں کو دے دینا چاہیے
Related Posts
شیر افضل اور سلمان اکرم میں لفظی گولہ باری،چئیرمین پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا
- Admin
- January 10, 2025
- 0
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، […]
حکومت نے ناکام پالیسیوں کا ملبہ عوام پر ڈال دیا، بجلی مزید مہنگی
- Admin
- July 14, 2024
- 0
گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری […]
کراچی: صابنوں میں منشیات چھپا کر سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- Admin
- September 17, 2024
- 0
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار […]