افسران کو ہدایات دے دی، مغرب سے پہلے کراچی کی سڑکوں کو کلئیر کروا لیں گے، کراچی پولیس چیف

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے،کوشش ہے آج رات تک انہیں ہٹادیا جائے،کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیں گے، تین دن سے انہوں نے بہت بھگتا، جو نہیں ہٹےگا اس کو قانون کے مطابق ہٹائیں گے۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہم رات تک ان سے مزاکرات کرتے رہے ہیں، مذہبی جماعت کے علماء نے بھی کہا ہے کہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں،کسی نے سڑک بند کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینےکی کوشش کی تو بھرپور نمٹیں گے، ہم یہ واضع پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں ہدایات ملی ہیں، اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں، افسران کو ہدایات دے دی ہیں اس پر ہم سختی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں آپ دیکھیں گےکہ علاقوں میں اچھے ایس ایچ اوز لگیں گے، اسٹریٹ کرائم میں 24 فیصدکمی آئی ہے، ساڑھے 5 سوگاڑیاں، موٹرسائیکلیں مالکان کو حوالے کی جاچکی ہیں

Leave a Reply