ذرائع کے مطابق حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی جی ڈی آے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا تھا میں نے پارٹی کو کئی بار یہ تجویز دی کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت خود مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے گی
Related Posts
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح، مشفیق الرحمان نے انعام کی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی
- Admin
- August 25, 2024
- 0
بنگلا دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیسٹ کرکٹ میں 30 سال بعد پہلی […]
راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو رہا کر دیا
- Admin
- November 12, 2024
- 0
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے […]
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ
- Admin
- November 8, 2024
- 0
اسموگ کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2 دن […]