پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں علیمہ خان، حماد اظہر، اسد قیصر، شہریار ریاض سمیت 75 پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں عوام کو اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے اکسایا جبکہ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے عوام کا راستہ روکا، ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔راولپنڈی میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں
Related Posts
آئی پی پیز پر نظر ثانی ، حکومت کا بجلی سستی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ
- Admin
- September 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ آئی پی پیز سے […]
حکومت نے کبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کا دعوی مسترد کر دیا
- Admin
- December 8, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر […]
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
- Admin
- October 22, 2024
- 0
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں […]