نادرا ٹیکنالوجیز کی جانب سے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں مندوبین کو اپنا تیارکردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیو میٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف کرایا گیا، نادرا کا مکمل سسٹم ایک باکس میں فراہم کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ ایم جنید نے بتایا کہ یہ سسٹم پہلے ہم بین الاقوامی وینڈرز سے حاصل کرتے تھے لیکن اب یہ خود تیار کرلیا ہے، اس کے بعد اب سیلف انرولمنٹ ڈیسک نادرا سینٹرز اور مقررہ عوامی مقامات میں نصب کیے جائیں گے جہاں پہلے سے رجسٹرڈ لوگ اپنا ڈیٹا، تجدید، بچوں کا اندراج اور دیگر سہولتیں حاصل کرسکیں گے، اس کے ذریعے پرنٹ، فنگر پرنٹ، آئی اسکیننگ اور دستخط کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ فورسز، بینکوں، ٹیلی کام سروسز کے لیے بھی بائیو میٹرک اور تصدیق کے لیے چھوٹی ٹیبلٹس کے ذریعے نادرا سہولتوں کی بھی نمائش کی گئی، نادرا کے نئے نظام سیلف سروس ڈیسک کی سہولت بہت جلد عوام کو تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے یہ سہولت صومالیہ کو بھی دی گئی ہے جہاں پوری نیشنل ڈیجیٹل آئی ڈی بورڈنگ اس ڈیوائس کے ذریعے کی جارہی ہے
Related Posts
دنیا کا پہلا ملک جہاں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت مکمل بند ہونے کے قریب ہے
- Admin
- November 29, 2024
- 0
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ناروے میں ایسی نشانیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا ملک […]
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نیا محاذ کھل گیا، بیان بازی شروع
- Admin
- December 15, 2024
- 0
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی لیگ حکومت پر مسلسل آئین شکنی کا الزام عائد کر رہی ہے جبکہ ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا […]
کشتی حادثہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- Admin
- December 15, 2024
- 0
گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کیے گئے […]