نیدر لینڈ کے بعد ایک اور ملک نے نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اطالوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی آتے ہیں تو اٹلی کو انہیں گرفتار کرنا ہوگا۔اس سے قبل نیدرلینڈز کی جانب سے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

Leave a Reply